منگل، 5-نومبر،2024
منگل 1446/05/03هـ (05-11-2024م)

جہاں یوٹرن کا نشان ہو وہاں عمران خان کی تصویر لگنی چاہئے، تصویر لگنے سے لوگ سمجھ جائیں گے یوٹرن ہے

21 جولائی, 2018 20:55

سرگودھا: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان ہر بات پر یوٹرن لیتے ہیں، جہاں یوٹرن کا نشان ہو وہاں عمران خان کی تصویر لگنی چاہئے، تصویر لگنے سے لوگ سمجھ جائیں گے یوٹرن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شہباز شریف نے کہا کہ پشاور میٹرو میں عمران خان نے بیڑہ غرق کیا ہے، عدالت نے فیصلہ دیا میٹرو کا ٹھیکا بلیک لسٹ کمپنی کو دیا گیا، عمران خان نے پشاور میٹرو کو 14 سے 68 ارب پر پہنچادیا، وہ لاہور میٹرو میں کرپشن کا ایک ثبوت بھی نہیں لائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے اسپتالوں کی شکل اور حالات بدل دی، پنجاب میں اسکول اور یونیورسٹیاں بنائیں، میں نے جیسے پچھلے دس سال آپ کی خدمت کی آئندہ بھی کروں گا، مسلم لیگ ن کو موقع دیا تو پاکستان کو ملائیشیا اور ترکی بنادوں گا اگر نہ بنایا تو میرا نام بدل دیجئے گا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگر موقع دیا تو بھارت کو کئی محاذوں پر شکست دے کر بدلہ لیں گے، ن لیگ نے ملک بھر میں موٹرویز کا جال بچھایا ہے، 25 جولائی کو الیکشن کے دن شیر دھاڑے گا، سرگودھا والوں اگر حکومت میں آیا تو یونیورسٹی بناؤں گا، الیکشن میں کامیاب ہوکر سرگودھا کو لاہور بنادوں گا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ اسے گرفتار کیا گیا جس نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو عظیم قوت بنایا، دونوں باپ بیٹی کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا، نواز شریف کو بیمار والدہ سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی گئی، 25 جولائی کو آپ نے ووٹ کی طاقت سے نواز شریف ان کی بیٹی کو باہر لانا ہے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top