مقبول خبریں
کارکنان 22 جولائی کو مزار قائد پہنچیں ، عمران خان
کپتان نے سند ھ کے کھلاڑیوں کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ۔ جس میں انکا کہنا ہے کہ لو گ 25 جولائی کو قائد اعظم کےمزار پہنچیں جہاں انہیں اس دلدل سے نکلے کا حل بتاؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 22 جولائی کو مزار قائد پر جلسے سے متعلق ویڈیو پیغام میں سندھ خصوصاً کراچی کے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا اتوار کی شام کراچی میں عظیم جلسہ عام منعقد کریں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تباہی پاکستان میں سندھ کی ہوئی، سندھ کے ادارے بری طرح برباد کئے گئے اور صوبے کے وسائل نہایت بے دردی سے لوٹے گئے۔
یاد رہے کہ یہ جلسہ کپتان کا سندھ میں انتخانی مہم کا آخری جلسہ ہوگا