مقبول خبریں
رمشا خان نے مد مقابل اداکاراؤں کومشکلات میں ڈال دیا
اداکارہ وماڈل رمشا خان کی جانداراداکاری نے مد مقابل اداکاراؤں کومشکلات میں ڈال دیا۔
ایک طرف ٹی وی سیریلزمیں اہم کردارملنے لگے تودوسری جانب سلوراسکرین پرمرکزی کرداروں کی پیشکش کا سلسلہ تیز ہوگیا۔ فنی سفرکے آغاز سے اب تک بہت سے اچھے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، جنہوں نے لمحہ بہ لمحہ میری رہنمائی کی اورمیری فنکارانہ صلاحیتوں کودرست سمت میں آگے بڑھانے کا مشورہ دیا۔ میں نے بھی ثابت قدمی سے اپنا کام جاری رکھا اور آج اللہ کا شکرہے کہ مجھے ٹی وی سیریلز، کمرشلز کے ساتھ ساتھ بڑے پردے پر کام کی آفرزہورہی ہیں۔
اس وقت میں پرائیویٹ پروڈکشنز کے مختلف پروجیکٹس میں کام کررہی ہوں جن میں سے کچھ ایک توآن ایئر بھی ہے جس میں عمدہ اداکاری کی وجہ سے ناظرین کی جانب سے مبارکباد اورنیک تمناؤں کے پیغام موصول ہوتے رہتے ہیں۔ میرے نزدیک تویہ ایک فنکارکیلیے سب سے بڑا ایوارڈ ہوتا ہے، جوکہ کسی سفارش اورپیسے سے نہیں مل سکتا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ دورمیں ہماری فلم انڈسٹری بہترین کام کررہی ہے۔
اعلیٰ تعلیم یافتہ فلم میکرز نے بڑی محنت کے ساتھ پاکستان فلم انڈسٹری کو بحران سے نکال کر ترقی کے سفر پر گامزن کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب خوبصورت اورکم عمر لڑکے اور لڑکیاں فلموں میں زیادہ دکھائی دے رہے ہیں۔ انھوں نے بتایاکہ مجھے بھی حال ہی میں ایک معروف پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے فلم میں کام کی آفرہوئی ہے، جس کیلیے میں نے تاحال کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی کیونکہ میں اپنے کرداراورفلم کی کہانی کو جانے بغیرکوئی بھی پروجیکٹ سائن نہیں کر سکتی۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ میں نے جب اس شعبے میں قدم رکھا تویہ فیصلہ کیا تھا کہ تعداد نہیں صرف معیارکوترجیح دوں گی۔