مقبول خبریں
سیاسی گہماگہمی عروج پر ، انتخابات صرف سات دن دور
پاکستان سیاسی پنڈال بن گیا ملک بھر میں جگہ جگہ سیاسی میلے سج لگے عام انتخابات صرف سات دن کی دوری پر ہے ۔تمام سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم تیز ی آگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج تقریبا ملک کے تمام بڑے شہروں میں بڑی سیاسی جماعتیں قوت کا مظاہرہ کریں گیں ۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز زشریف راجن پو ر میں طاقت کا مظاہرہ کریں گے
تحریک انصاف کے عمران خان آج لاہور ، شاہدرہ ،ملتان ،جہلم ، نتھیا گلی میں اپنی پارٹی کا منشور لوگوں تک پہنچائیں گے ۔
جبکہ پی پی پی کے بلاول بھٹو آج گجرات ، منڈی بہاوُ الدین، سرگودہ، اور جہلم میں سیاسی پنڈال سجائیں گے ۔
مولانا فصل الرحمان اور سراج الحق کا سیاسی جوڑ آج ڈیرہ اسماعیل خان میں عوام کا لہو گرمائیں گے ۔
پاک سرزمین پارٹی آج حیدرآباد میں انتخابی ریلی نکالے گی جس سے پارٹی چیئرمین مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی قیادت کریں گے۔