مقبول خبریں
نواز شریف کو جیلوں میں سابقہ حکومت کی فراہم کردہ سہولیات ہی دی جا رہی ہیں

میاں شہباز شریف کی جانب سے نگران وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کو خط موصول ہونے کے بعد ان کا جواب سامنے آیا ہے کہ جیلوں میں فراہم کردہ سہولیات ہی نواز شریف کو دی جارہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنچاب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خط کا جواب میں نگراں وزیراعلی دے چکے ہیں ۔
جس میں انکا کہنا تھا کہ جیلوں کی حالت وہی ہے جو سابقہ حکومت کے دور میں تھی ۔مزید انکا کہنا ہے کہ نواز شریف کو قانون جن سہولیات دینے کا پابند ہے وہ فراہم کی جارہی ہیں ۔
وزیر قانون نے کہا ہے کہ اس وقت جیلوں میں وہی سہولیات دستیاب ہیں جو سابقہ حکومت کے دور میں قیدیوں کو فراہم کی رہی تھی ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز میاں شہباز نے نگراں وزیر اعلی کے نام خط تحریر کیا تھا جس میں انہوں نے جیلوں کی سہولیات کے فقدان کے حوالے شکایات درج تھی۔