مقبول خبریں
شہر قائد کے لئے موسم سے سوہانی خبر
شہر کراچی میں آج صبح سے بادلوں کا ڈیرہ ہونے کی وجہ سے موسم خوش گوار ہوگیا ہے ۔تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی کوئی پیشن گوئی نہیں کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج مطلع ابر آلود ہونے کے ساتھ ساتھ بارش کا کائی امکان نہیں ہے۔
جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جو اتوار تک رہے گا ۔
ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم خوشگوار رہے گا جبکہ کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جن میں بہاولپور،سہیوال میر پور خاص، حیدرآباد، قلات شامل ہیں ۔جبکہ فاٹا ، بنوں ، گلگت میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے صحرائے تھر کے لئے بھی اچھی خبر ہے ۔مون سون کا نیا سلسلہ تھر میں داخل ہوچکا ہے جس کی وجہ سے ہلکی بارش کا امکان کیا جاسکتا ہے ۔