منگل، 5-نومبر،2024
منگل 1446/05/03هـ (05-11-2024م)

رہنما پی پی پی وقار مہدی کی جی نیوز آمد

17 جولائی, 2018 20:25

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنماء وقار مہدی کی جی نیوز آمد۔

جی نیوز کے مطابق انتظامیہ اس وقت خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئی جس وقت انہیں معلوم ہوا پی پی پی کے سینئر رہنماء وقار مہدی اچانک جی نیوز کے دفتر آپہنچے ہیں۔

کنٹرولر نیوز عتیق انجم اور بیورو چیف کراچی جاوید چوہدری نے وقار مہدی کا استقبال کیا اور خوشگوار حیرت کا بھی اظہار کیا۔

دورے کے دوران وقار مہدی نے آنے والے انتخابات کے حوالے سے جی نیوز کا قائم شدہ الیکشن سٹی بھی دیکھا جہاں انہوں نے الیکشن سٹی کے سربراہ عمار یاسر زیدی سے بھی ملاقات اور جمہوری نظام کی کامیابی کیلئے عمار یاسر زیدی اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا اور یہ امید بھی ظاہر کی کہ جی نیوز آنے والے وقتوں میں ملک پاکستان کے بقاء میں ہراول دستے کا کام سرانجام دے گا۔

وقار مہدی نے جی نیوز کے سی او او سرور علی سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں میں خوش گپیاں بھی ہوئیں اور دونوں نے جی نیوز کی لانچنگ کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر سرور علی نے وقار مہدی کو جی نیوز کے مشن اور عوام کی آواز کیسے ایوانوں تک پہنچانی ہے اس بات سے بھی آگاہ کیا۔

دورے کے اختتام پر وقار مہدی نے جی نیوز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ جی نیوز آنے والے وقتوں میں میڈیا انڈسٹری کا چمکتا دمکتا ستارہ ثابت ہوگا۔

مکمل البم دیکھئے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top