مقبول خبریں
شہباز شریف نے نواز شریف کے ساتھ بہت برا کیا اور بہت بڑی گیم کھیلی ہے
میانوالی : تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ،کرپشن کرنے والوں کے بچے ارب پتی بن گئے ۔حکومت میں آکر ملک کو سرسبز بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی میں میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے پنجاب میں 10سال میں ایک ادارہ ٹھیک نہیں کیا ۔ تحریک انصاف کے امیدواروں سے کہتا ہوں کہ وہ بیٹھ جائیں ۔ آزاد امیدوار عوام کا کوئی فائدہ نہیں کر سکتا ۔ ملک میں کسانوں کا قتل کیا گیاہے ۔ کے پی میں ہم نے ایک ارب اٹھارہ کروڑ درخت اگائے اور چھانگامانگا جیسے چار جنگل لگائے ہیں۔ ہم پورے پاکستان میں جنگلات اگاکر ملک کو سرسبز بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 10سال میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں جو پیسہ اکٹھا ہوتا ہے و ہ قومی خزانے میں نہیں جاتا۔
تھی
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے بچوں کو باہر بٹھا دیا ہے اور جب حساب مانگاجاتا ہے تو کہتے ہیں کہ ہم پاکستانی نہیں ہیں۔اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرضے ہیں۔ قرضے واپس کرنے کے لئے بھی قرض لیا جا رہا ہے جبکہ کرپشن کرنے والوں کے بچے ارب پتی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بجلی اور گیس مہنگی ہوتی ہے تو عوام کے پاس پیسے کم ہوجاتے ہیں، گزشتہ 5برسوں میں مہنگی بجلی خرید کر عوام نے ان کی چوری کی قیمت ادا کی ہے ۔
میانوالی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کے ساتھ بہت برا کیا اور بہت بڑی گیم کھیلی ہے۔ انہوں نے نواز شریف کو یقین دہانی کروائی تھی کہ لاکھوں لوگ آپ کے استقبال کیلئے آئیں گے لیکن لوگ نواز شریف کے استقبال کے لئے باہر نہیں نکلے، نواز شریف اڈیالہ جیل چلے گئے اور شہباز شریف گاڑی سے نہیں نکلے ۔ شہبازشریف خوفز دہ ہیں کہ امپائر ان کے ساتھ نہیں ہے ۔ مجھے مقابلے کا بہت تجربہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاطت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ جا کر کے پی میں پوچھ لو وہاں کے لوگ کہیں گے کہ ہم کو اپنی پولیس پر اعتماد ہے ۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے پولیس کی میرٹ پر بھرتی کی اور سفارشوں کو ختم کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم سول اور فوجداری عدالتوں کا نظام نیا لیکر آئیں گے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پینے کے پانی کابڑا مسئلہ ہے ، لاکھوں بچے گندا پانی پینے سے مر جاتے ہیں۔ تحریک انصا ف اس پر ایک پالیسی لیکر آرہی ہے ۔ ہم شہریوں کو صاف پانی فراہم کریں گے ۔ ڈیم بنائیں گے اور جنگلات میں اضافہ کریں گے تاکہ گرمی میں کمی ہو۔ کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی ذمہ داری لیتا ہوں ان کے حقوق کا تحفظ میں خود کروں گا ۔