بدھ، 6-نومبر،2024
بدھ 1446/05/04هـ (06-11-2024م)

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہونے لگا

16 جولائی, 2018 20:37

لاہور : پنجاب پاور کمپنی کرپشن اسکینڈل میں شہباز شریف طلب ، سابق وزیر اعلی سے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کرپشن پر پوچھ گچھ ہوگی، شہباز شریف اس سے قبل ایک مرتبہ اسی کیس میں پیش ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزاؤں کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہونے لگا۔

نیب نے شہبازشریف کو پنجاب کی چھپن کمپنیوں میں بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے آج لاہور آفس میں طلب کر رکھا ہے، نیب کی تین رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پنجاب پاور ڈیویلپمنٹ کمپنی میں کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ کریں گی۔

یاد رہے کمپنی کے سی ای او احد چیمہ پہلے ہی نیب کی تحویل میں ہیں۔

قبل ازیں شہباز شریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں ڈرانے والے یاد رکھیں وقت کبھی بھی ایک جیسا نہیں رہتا۔

اس سے قبل پنجاب کمپنیز اسکینڈل میں چار جولائی کو بھی شہبازشریف نیب لاہور آفس میں پیشی بھگت چکے ہیں، دو گھنٹے کے سوال جواب کے باوجود نیب کو مطمئن نہیں کر سکے تھے۔

نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر داماد سے متعلق سوال پر برہم ہوگئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ کسی افسر نے میرے رشتے دار کو خود شامل کیا تو میں نہیں جانتا۔

شہبازشریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن کے الزامات پر بھی طلب کیا گیا تھا، 22 جنوری کو چھوٹے میاں صاحب نیب لاہور میں ڈیڑھ گھنٹہ پیش ہوئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top