اتوار، 13-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

مقبول خبریں

امریکی ماہرین نے فضا میں اڑنے والی جدید گاڑی متعارف کرادی

16 جولائی, 2018 18:46

 امریکا کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی نے ’بلیک فلائی نامی‘ گاڑی متعارف کروائی جو بجلی سے چلتی اور ایک بار چارج ہونے کے بعد 25 میل تک کا سفر طے کرسکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق فضائی کار 62 میل فی گھنٹی کی رفتار سے اڑتی ہے جبکہ اس میں صرف ایک ہی سیٹ لگائی گئی جس پر ڈرائیور بیٹھ سکتا ہے۔

اسٹارٹ اپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گاڑی کو چلانے کے لیے پائلٹ کو ایوی ایشن کا لائسنس لینا ضروری نہیں البتہ کمپنی کی جانب سے خریدار کو معمولی تربیت دی جائے گی جس کے بعد وہ مکمل مہارت حاصل کر لے گا۔

کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گاڑی انتہائی کم قیمت ہوگی جسے عام صارفین کے لیے مارکیٹ میں اگلے برس پیش کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق گاڑی محفوظ ہے جسے آسانی کے ساتھ لینڈ اور ٹیک آف کیا جاسکتا ہے۔

امریکا کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور ایوی ایشن نے  کمپنی کو گاڑی کی منظوری دیتے ہوئے اس کے فروخت کی اجازت بھی دے دی۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top