اتوار، 26-جنوری،2025
اتوار 1446/07/26هـ (26-01-2025م)

پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری

16 جولائی, 2018 16:59

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی روز ڈالر 128 روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹر بینک میں ایک دن میں روپے کی قدر میں 6 روپے 45 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے آج حکومت کے بیرونی قرضوں میں 800 ارب روپے کا اضافہ ہوا جو بڑھ کر 8 ہزار 120 ارب روپے ہوچکا ہے۔ جبکہ مئی کے اختتام پر یہ بوجھ 7 ہزار 324 ارب روپے تھا۔

اس حوالے سے ماہرین کی رائے ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی آسکتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس ڈالر 110 روپے 50 پیسے فروخت ہوتا رہا ہےجبکہ اس میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top