ہفتہ، 12-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

ملک بھر میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے، سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں ہیں

15 جولائی, 2018 17:19

اسلام آباد: مستونگ، پشاور اور بنوں دھماکوں پرملک بھر میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے، سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے شہدا کو خراج عقیدت اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کے لیے قومی سطح پریوم سوگ منایا جا رہا ہے اور اس موقع پرتمام سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں رکھا گیا ہے۔

سانحہ مستونگ کے بعد شہر کی فضا بدستور سوگوار ہے اور سیاسی وانتخابی سرگرمیاں بھی معطل ہیں جبکہ بیشترسیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے انتخابی دفاتردوسرے روز بھی بند ہیں۔

نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک نے گزشتہ روز بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے شہدا کو خراج عقیدت اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کے لیے قومی سطح پریوم سوگ کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے وزارت داخلہ کو ہدایت کی گئی تھی جس پرعمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے نوٹفکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پشاور اور مستونگ میں دہشت گردی کے واقعات پراتوار کو یوم منایا جائے گا اور قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top