ہفتہ، 12-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

جب کوئی دہشت گردی کا شکار ہوتا ہے تو بہت تکلیف ہوتی ہے

15 جولائی, 2018 17:15

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا کوئی نئی بات نہیں بلاول بھٹو کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والے ناکام ہوں گے۔

اسلام آباد سے اپنے ایک بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہماری جماعت کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا کوئی نئی بات نہیں، اگر شکست کا خوف نہیں ہے تو بلاول بھٹو کا راستہ کیوں روکتے ہو؟ بلاول بھٹو کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والے ناکام ہوں گے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا منشور ترقی، روشنی اور امن کا منشور ہے اور 25 جولائی جیالوں کی فتح کا دن ہوگا۔
سابق صدر نے سیاسی رہنماؤں پر حالیہ خودکش حملوں سے متعلق کہا کہ جب کوئی دہشت گردی کا شکار ہوتا ہے تو بہت تکلیف ہوتی ہے اگر نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کیا جاتا تو حالات ایسے نہ ہوتے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top