مقبول خبریں
رنویر سنگھ کس اداکار کے مداح ہیں، راز کھل گیا
بالی ووڈ میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا کر انتہائی مختصر عرصے میں ہداہتکاروں کی توجہ کا مرکز بننے والے رنویر سنگھ بچپن میں کس کے مداح تھے یہ راز انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کھول دیا۔
یہ راز اس وقت کھلا جب بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے رنویر سنگھ کو ان کی 33ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔
اکشےکمار نے رنویر سنگھ کو ٹوئیٹر پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’تمھاری شخصیت کو دیکھ کر بس ایک ہی لفظ ذہن میں آتا ہے کہ ایک ایسی شخصیت جو پرجوش ہے اور سب کو مسکرانے پر مجبور کردیتی ہے’۔
One word that comes to mind for @RanveerOfficial : DYNAMITE ? Dynamic personality and vibes which always make you smile. Wishing you a very happy birthday and an explosive year ahead ?
— Akshay Kumar (@akshaykumar) July 6, 2018
جواب میں رنویر سنگھ نے کھلاڑی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بچپن میں اکشے کمار بننا چاہتے تھے۔
When I grow up, I want to be like @akshaykumar ! ???? Love you Sir ! https://t.co/MTbD4aKa9p
— Ranveer Singh (@RanveerOfficial) July 12, 2018
رنویر سنگھ آج کل اپنی آنے والی فلم ’سمبا‘ کی شوٹنگ میں مصرف ہیں جس میں سیف علی خان کی صاحبزادی اُن کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔