منگل، 5-نومبر،2024
منگل 1446/05/03هـ (05-11-2024م)

کل لاہور والوں نے سزا یافتہ شخص کا استقبال نہ کر کے زندہ دلی کا ثبوت دیا

14 جولائی, 2018 20:37

لاہور: مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما زعیم قادری نے کہا ہے کہ لوگوں نے نوازشریف کا استقبال کرنے سے انکار کردیا، کچھ کارکنان گلیوں میں پھر کر ٹریفک جام کرتے رہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی قیادت منصوبہ بندی کے تحت نوازشریف کے استقبال کے لیے دیر سے نکلی، امیر مقام کو خیبرپختونخواہ سے ایک روز پہلے ہی نکل جانا چاہیے تھا۔

اُن کا کہنا تھا اس سے زیادہ لوگ تو ہم نے مشرف دور میں جمع کیے تھے، مگر کل لاہور والوں نے عدالت سے سزا یافتہ شخص کا استقبال نہ کر کے زندہ دلی کا ثبوت دیا اور انہوں نے ثابت کردیا کہ پنجاب کا دارالحکومت کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے۔

زعیم قادری نے سوال کیا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوارآخر کیوں اپنے حلقوں میں منہ چھپاتے پھر رہے ہیں؟  لاہوروالوں نے کل نوازشریف کاحال برا کردیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top