منگل، 21-جنوری،2025
منگل 1446/07/21هـ (21-01-2025م)

ٹرمپ پر الزام لگانے والی اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز گرفتار

14 جولائی, 2018 20:14

کولمبس : امریکی اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس کے ایک کلب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈینیئلز کو مبینہ طور پرسائرنز نامی کلب کے ایک گاہک کو خود کوغیر جنسی انداز میں چھونے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا۔ انکے وکیل کا کہنا ہے انہیں پھنسانے کے لئے سازش ہے تاہم انھوں نے یقین دہانی کروائی کہ اداکارہ کل ضمانت پر رہا ہو جائیں گی۔
اداکارہ جن کا نام سیٹفنی کلفرڈ ہے نے صدر ٹرمپ کے ساتھ تعلقات کا بھانڈہ پھوڑا تھا۔ انتخابی مہم کے دوران خاموش رہنے کیلئے انہیں ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر ادا کئے گئے تھے۔ڈینیئلز اس وقت مشہور ہو گئی تھیں جب انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ 2006 میں جسمانی تعلقات قائم کیے تھے جبکہ صدر ٹرمپ اس کی تردید کرتے ہیں۔

کولمبس پولیس کے ترجمان نے ابھی تک گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔ اوینیٹی نے ٹویٹ میں کہا کہ ان کی موکلہ وہی پرفارمنس دے رہی تھیں جو وہ ملک کے 100عریاں کلبوں میں ایک عرصے سے دیتی آئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ انھیں جلد ہی ضمانت پر رہا کر دیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top