مقبول خبریں
کون ہوگا دنیائے فٹبال کا نیا سلطان؟ نیوٹن نے ایک بار پھر پیشگوئی کردی
روس میں جاری فیفا ورلڈکپ 2018 کا تاج کروشیا کے سر پر سجے گا یا فرانس کے؟ پیرس کے طوطے نے فیصلہ سناکر شائقین کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔
نیوٹن نامی اس طوطے نے ورلڈ کپ میں فرانس کی جیت کی پیش گوئی کرکے فرانسسی بیکریوں کی چاندی کرادی ہے۔
یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ اس طوطے نے جاری فیفا ورلڈکپ کے اور بھی مقابلوں کی پیش گوئیاں کی تھیں جو کہ سچ بھی ثابت ہوئیں۔
فٹبال کے عالمی مقابلے کے فائنل میں پہلی مرتبہ پہنچنے والے کروشیا کی عوام بھی اس وقت دیوانوں کی سی حالت میں مبتلا ہے جس کا اندازہ وہاں کی کابینہ کے اجلاس سے کیا جاسکتا ہے جس میں تمام وزراء نے قومی ٹیم کی جرسی مبلوس کرکے شرکت کی۔
فٹبال کی دنیا کا تاج کس کے سر سجے گا اس کا بھی معلوم اتوار 15 جولائی کی شام کو ہوجائے گا، جس کے لیے دونوں ملکوں کے شائقین نہایت پرجوش ہیں۔