مقبول خبریں
سراج رئیسانی کے قافلے کے قریب دھماکا, 15 افراد زخمی
بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کے امیدوار کے قافلے میں بم دھماکے سے 15 افراد زخمی
لیویز ذرائع کے مطابق بی اے پی کے انتخابی امیدوار سراج رئیسانی کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا جس سے 15 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
گزشتہ رات خضدار میں بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکا ہوا تھا جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔