مقبول خبریں
سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لندن سے ابوظہبی پہنچ گئے

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لندن سے ابوظہبی پہنچ گئے۔
احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج نجی ایئرلائن کی پرواز ای وائے 423 کے ذریعے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز لندن سے براستہ ابوظہبی لاہور کے لیے روانہ ہوئے، ابوظہبی میں مختصر قیام کے بعدنجی پرواز کے ذریعے لاہور روانہ ہوں گے اور آج شام پونے سات بجے لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے۔
پرواز کے دوران مریم نواز نے اپنے والد نوازشریف کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں نواز شریف نے کہا پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہےمیں یہ قربانی آپ کی نسلوں اور پاکستان کے مستقبل کے لیے دے رہاہوں۔