مقبول خبریں
4.3 ملین روبوٹس نوکریاں لے اُڑے؛ 70 فیصد ایشیا میں تعینات
دنیا بھر کی فیکٹریوں میں انسانوں کی جگہ روبوٹس کی تعیناتی 4.3 ملین سے بھی تجاوز کرگئی۔
ورلڈ ربوٹکس کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی فیکٹریوں میں روبوٹس کی سالانہ تنصیبات 4.3 ملین سے تجاوز کرچکی ہیں،جن میں کم از کم 70 فیصد صرف ایشیا میں ہیں۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ڈیجیٹلائزیشن کے دور میں روبوٹس نے انسانوں سے کام چھننا بھی شروع کردیا ہے اور اب تیزی سے نوکریاں حاصل کررہے ہیں جبکہ دنیا بھر میں بےروزگاروں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں: سازگار کمپنی کا الیکٹرک گاڑیاں لانے کا اعلان
انٹرنیشنل فیڈریشن آف روبوٹکس کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 2023 کے آخر تک 4.3 ملین روبوٹس دنیا بھر کی انڈسٹری میں تعینات کیے گئے ہیں۔
فیڈریشن کا دعویٰ کیا ہے کہ 70 فیصد روبوٹس ایشیا، 17 فیصد یورپ اور 10 فیصد امریکہ میں تعینات کیے گئے ہیں۔
تحقیق کے مطابق کوویڈ-19 اور دیگر وبائی امراض کے دور میں روبوٹس کی تعیناتی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔