اتوار، 13-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

مقبول خبریں

ملک کو ایٹمی طاقت نواز شریف نے بنایا اور بھارت کے پانچ دھماکوں کے مقابلے میں چھ دھماکے کیے

11 جولائی, 2018 16:08

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف نے 5 کے مقابلےمیں 6 ایٹمی دھماکے کیے اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت نواز شریف نے بنایا اور  بھارت کے پانچ دھماکوں کے مقابلے میں چھ دھماکے کیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2010 میں مینارِ پاکستان میں کالی پٹی باندھ کر 2 مہینے بیٹھا رہا، لیکن ہم نے پتھر نہیں مارے، دھرنے نہیں دیے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث واپڈا کے لوگوں کا گھیراؤ ہوتا تھا، اب ہمارے 5 سالوں میں بجلی آئی یا نہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ جہاں کرپشن کے انبار لگے ہیں انہیں کیوں نہیں پوچھا جاتا، واضح رہے کہ کرپشن کے سلسلے میں ن لیگی رہنما اور شریف خاندان مسلسل ہدف بنے رہے ہیں، نواز شریف اور مریم نواز کو قید اور جرمانے کی سزائیں بھی ہوئی ہیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top