جمعہ، 8-نومبر،2024
جمعہ 1446/05/06هـ (08-11-2024م)

خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی

11 جولائی, 2018 13:54

پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے علاقہ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خودکش دھماکےمیں جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے میں 75 افراد زخمی بھی ہوئے ہوئے ہیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 20، جبکہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 1 لاش لائی گئی ہے۔

خودکش دھماکے میں اے این پی کے امیدوار ہارون بلور بھی شہید ہوئے۔ ہارون بلور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایس پی کے مطابق دھماکہ خودکش تھا جس میں 10 سے 12 کلو بارود استعمال کیا گیا تھا۔

نگراں وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ ظفر اقبال بنگش نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے اپنے طور پر مکمل اقدامات کیے مگر خودکش دھماکے کی کارروائیوں کو کسی صورت نہیں روکا جاسکتا۔

دھماکے میں شہید ہونے والے 10 افراد کی نماز جنازہ علی الصبح عیسیٰ خیل میں ادا کردی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top