مقبول خبریں
آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم
اسلام آباد : سپریم کورٹ نے آصف زرداری اور فریال تالپو کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا ہے جبکہ سمٹ بینک کا 7ارب کا زر ضمانت بھی ضبط کر لیا ہے ۔
نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت وہ تمام لوگ جنہوں نے جعلی اکاﺅنٹس کھلوائے اور ان میں رقوم ٹرانسفر کروائیں کا نام ای سی ایل میں ڈال کر 12جولائی کو طلب کرلیاہے ۔ سپریم کورٹ نے سمٹ کے بینک کے 7ارب کا زرضمانت ضبط کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو ان تمام افراد کی پیشی یقینی بنانے کاحکم دیا ہے