ہفتہ، 12-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

خوش مزاج لوگوں کو ہر کوئی پسند کرتا ہے ۔ہر وقت خوش رہتی ہوں

09 جولائی, 2018 13:09

سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ انسان کے مقدر میں جو لکھ دیا گیا ہے اسے دنیا کی کوئی مٹا نہیں سکتی ،دوسروں کی کامیابی پر خوش اور کسی سے حسد نہیں کرتی اور یہی میری کامیابی کا راز ہے۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ خوش مزاج لوگوں کو ہر کوئی پسند کرتا ہے ۔ہر وقت خوش رہتی ہوں اور میرے حلقہ احباب میں بھی ایسی لوگوں کی کثیر تعداد موجود ہے ۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں دوسروں کی کامیابی پر نہ صرف خوش ہوتی ہوں بلکہ ان کے کام کو سراہتی بھی ہوں۔ میرا سوال ہے کہ جو لوگ حسد کرتے ہیں کیا انہیں کبھی کامیاب ہوتے ہوئے دیکھا ہے بلکہ ایسے لوگ حسد کی آگ میں خود ہی جلتے رہتے ہیں اور اس سے دوسرے کا کچھ نہیں جاتا ۔سینئر اداکارہ نے کہا کہ معاشرے میں گھٹن کاماحول ہے اس لئے تفریحی سر گرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ حکومت کیساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر بھی اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top