بدھ، 13-نومبر،2024
بدھ 1446/05/11هـ (13-11-2024م)

قسمت کے درخت کو محنت کا پانی دئیے بغیر کامیابی کا پھل ملنا نا ممکن ہے

09 جولائی, 2018 12:45

اداکارہ ستارہ بیگ نے کہا ہے کہ قسمت کے درخت کو محنت کا پانی دئیے بغیر کامیابی کا پھل ملنا نا ممکن ہے ،اسٹیج اداکاری ایک آرٹ ہے اور اس کو سمجھنااور سیکھناکوئی آسان کام نہیں۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ستارہ بیگ نے کہا کہ رقص کے ساتھ اداکاری پر بھی توجہ دے رہی ہوں اور اس کیلئے سینئرز سے رہنمائی لیتی ہوں ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ محنت کئے بغیر کامیابی ملنا نا ممکن ہے اور جس کو محنت کا چسکا پڑ جائے وہ کبھی بھی اس سے دور نہیں ہو سکتا چاہے اس کیلئے اسے کتنی ہی مشکلات کا سامنا کیوں نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کوشش کی ہے کہ با مقصد اسٹیج ڈراموں میں کام کروں کیونکہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کی جا سکتی ہے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top