اتوار، 13-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

مقبول خبریں

مریم صاحبہ آپ واپس آ رہی ہیں تو اپنے بھائیوں اور اسحاق ڈار کو ساتھ لانا مت بھولئے گا

08 جولائی, 2018 11:47

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے جمعہ کے روز وطن واپس آنے کا اعلان کیا تو مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنان نے ان کے استقبال کی تیاری شروع کر دی جبکہ نیب نے انہیں گرفتار کرنے کے انتظامات شروع کر دئیے۔

پاکستانی اس اعلان پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور کارکن تو اس فیصلے پر اپنے لیڈران کو ”شیر” قرار دے رہے ہیں جنہوں نے قید سے ڈرنے کے بجائے اس کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے مگر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مریم نواز شریف سے ایسی فرمائش کر دی ہے کہ جان کر ہی لیگی کارکن آگ بگولہ ہو جائیں گے۔

شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ”مریم صاحبہ یہ سن کر خوشی ہوئی کہ آپ پاکستان واپس آ رہی ہیں۔ اپنے بھائیوں اور اسحاق ڈار کو ساتھ لانا مت بھولئے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top