مقبول خبریں
شفاف اور بروقت انتخابات کرانا ہماری آئینی ذمہ داری ہے، 25 جولائی کو انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے
کراچی : نگراں وزیراطلاعات علی ظفر کا کہنا ہے کہ 25جولائی کوانتخابات مقررہ وقت پرہوں گے، شفاف انتخابات کراناہماری ترجیح ہے، عوام اپنے ووٹ کاصحیح استعمال کریں، ہمارے سامنے کوئی پسندیدہ یا نا پسند نہیں ہے۔.
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات علی ظفر نے مزارقائد پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شفاف اور بروقت انتخابات کرانا ہماری آئینی ذمہ داری ہے، 25 جولائی کو انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے، سرکاری ٹی وی پرتمام پارٹیوں کویکساں وقت دیا جارہا ہے۔
نگراں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام اپنےآئینی حق کابھرپوراستعمال کریں، شفاف انتخابات کرانا ہماری ترجیح ہے، مزارقائد پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کر دیا ہے،نگران صوبائی حکومت سےشکایت ہے تو ان سے رابطہ کریں اور عوام اپنےووٹ کا صحیح استعمال کریں۔
علی ظفر نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت سےشکایت ہےتوان سےرابطہ کریں، ہمیں اپنے آپ کو غیر جانبدار رکھنا ہے، ہمارا مؤقف ہے، سب کو برابر کا حق ملے، ڈیمز بنانے ہیں، پانی کے ایک ایک قطرے کی ضرورت ہے، آبی ذخائر کے ساتھ آبی کفایت بھی ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے ووٹرز کو بھی ایجوکیٹ کیا جائے، سچ بولیں عوام سےجھوٹ بولنےکافائدہ نہیں، پیمرا جو بھی قانون بنائے گی، حکومت اس پر عمل کرے گی، پیمرا اب ایک خود مختار اتھارٹی ہے، ہمیں آخری حد تک خود کو نیوٹرل رکھنا ہے۔