مقبول خبریں
ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کے پاس کئی خطرناک کھلاڑی ہیں لیکن ………
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کے پاس کئی خطرناک کھلاڑی ہیں لیکن ہم بڑے میچ میں ٹھوس منصوبے کیساتھ میدان میں اتریں گے۔
سہ ملکی سیریز کے فائنل سے پہلے ایرون فنچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے اپنے باﺅلرز اور بلے بازوں کیلئے اچھی حکمت عملی بنا رکھی ہے۔ ہرارے کے تین قومی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے خلاف 68 اور زمبابوے کے خلاف ریکارڈ ساز 172 رنز بنائے لیکن پاکستان کے خلاف دوسرے میچ میں انہیں 16 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آﺅٹ کردیا۔
فائنل میچ میں کارکردگی دکھانے سے پہلے انہوں نے کہا کہ اس وقت میری فارم لگی ہوئی ہے اور میں اچھے انداز میں گیند کو ہٹ کررہا ہوں اس لئے مجھے امید ہے کہ فائنل میں اچھی کارکردگی دکھاؤں گا۔
ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ٹی 20 کے کئی خطرناک کھلاڑی موجود ہیں، اس وقت فخر زمان بہت اچھی فارم میں ہیں، ان کے کھیل کا خطرناک پہلو یہ ہے کہ وہ مستقل مزاجی سے اس فارمیٹ میں کارکردگی دکھار ہے ہیں۔