مقبول خبریں
پانچ بار ورلڈکپ کی فاتح ٹیم برازیل اب ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے
بیلجیئم نے برازیل کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی
پانچ بار ورلڈکپ کی فاتح ٹیم برازیل اب ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے۔ 1986 کے بعد یہ پہلی مرتبہ کے برازیل سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکا
جمعے کو روس کے شہر کازان میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بیلجیئم کی جانب سے پہلا گول 13 ویں منٹ میں اُس وقت ہوا جب فرنینڈنہو نے گیند جال میں پھینکا۔
میچ کے 31 ویں منٹ پر بیلجیئم کی جانب سے ہونے والے دوسرے گول نے انھیں برازیل پر واضح برتری دلوا دی۔
دوسرے ہاف میں برازیل نے جارحانہ کھیل کھیلا لیکن بیلجیئم نے بھر پور انداز میں اپنے برتری کا دفاع کیا۔
میچ کے 76 ویں منٹ پر برازیل نے ایک گول کر کے بیلجیئم کی سبقت کو کم کیا لیکن بیلجیم کی ایک کے مقابلے دو گول کی برتری میچ کے آخر تک برقراررہی۔
بیلجیز نے یہ میچ دو ایک سے جیت کر برازیل کو فیفا ورلڈ کپ 2018 سے باہر کر دیا۔ سیمی فائنل میں بیلجیئم کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔
اس سے پہلے کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں فرانس نے یوروگوئے کو دو صفر سے شکست دی کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔