منگل، 21-جنوری،2025
منگل 1446/07/21هـ (21-01-2025م)

بھارتی اداکارہ سوریا سسی کمار گھر میں جعلی کرنسی چھاپنے کے الزام میں گرفتار

06 جولائی, 2018 16:15

ھارتی ٹی وی اداکارہ سوریا سسی کمار کو گھر میں جعلی کرنسی نوٹ چھاپنے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ٹی وی اداکارہ سوریا سسی کمار کو پولیس نے ان کی بہن اور والدہ سمیت گرفتار کرلیا ہے،ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے گھر میں نوٹ چھاپنے کی مشین رکھی ہوئی تھی جس سے وہ جعلی کرنسی نوٹ چھاپ رہی تھیں۔

بھارتی اداکارہ گھر میں جعلی کرنسی چھاپنے کے الزام میں گرفتار
بھارتی اداکارہ گھر میں جعلی کرنسی چھاپنے کے الزام میں گرفتار

پولیس کا کہنا تھا کہ سوریا کے گھر میں نوٹ چھاپنے کیلئے تمام ضروری سامان موجود تھا پولیس نے سوریا سمیت 8 مزید افراد کو گرفتار کیا ہے جو اس جرم میں شریک تھے،گرفتار ہونےو الے تمام افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیاگیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اداکارہ کے گھر سے جعلی کرنسی نوٹ، نوٹ چھاپنے کے کاغذ اور پرنٹر سمیت نوٹ چھاپنے میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد ہوا ہے،

جبکہ انہوں نے اپنے گھر میں 5 لاکھ کی رقم بھی جمع کر رکھی تھی اور یہ تمام نوٹ جعلی تھے۔اداکارہ سوریا اور ان کے گھر والوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ جعلی نوٹ چھاپنے کا کاروبار گزشتہ برس ستمبر سے کررہے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ سوریا کیرالہ ٹی وی چینلز کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top