مقبول خبریں
بوبی دیول کے بیٹے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

بالی ووڈ اداکار بوبی دیول طویل عرصے سے فلموں میں نظر نہیں آ رہے تھے تاہم حال ہی میں سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ سے انڈسٹری میں ان کی واپسی ہوئی ہے۔
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے بعد ان کے بیٹے سنی دیول کو تو بالی ووڈ میں خاصی کامیابی حاصل ہوئی مگر بوبی دیول اپنے کیرئیر کے دوران کچھ زیادہ اچھی فلمیں نہ دے سکے تاہم اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بوبی دیول کے بیٹے ’آریامن‘ انڈسٹری میں قدم جمانے کیلئے تیار ہیں جن کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
بوبی دیول، ان کی اہلیہ تانیہ، بڑا بیٹا آریامن اور چھوٹا بیٹا دھرم ائیرپورٹ پر پہنچے تو ”پاپارازی“ فوٹوگرافرز کی جیسے ’لاٹری‘ نکل آئی جنہوں نے ان کی تصاویر اتاریں جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

یہ تصاویر سامنے آنے کے بعد ہر کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ بوبی دیول کے بیٹے آریامن بھی اداکاری کو ہی اپنا پیشہ بنائیں گے اور اپنے دادا، تایا اور والد کی طرح پہچان بنانے کی کوشش کریں گے۔