مقبول خبریں
بھارتی گانا گنگنانے واالے عاطف اسلم نے قومی پرچم تھامنے سے انکار کردیا
نیویارک: معروف گلوکار عاطف اسلم کو جشن آزادی پریڈ میں بھارتی فلم کا گانا سنانا مہنگا پڑ گیا،شرکاء نے ناراض ہوکر گلوکار کا کنسرٹ کا بائیکاٹ کردیا
تفصیلات کے مطابق گلوکار عاطف اسلم نے نیویارک میں منعقدہ جشن آزادی پریڈ میں بھارتی فلم کا مشہور گانا سنا ڈالا،شرکاء ناراض ہوکر گلوکار کا کنسرٹ چھوڑ کر چلے گئے
پاکستانی کمیونٹی نے مطالبہ کیا کہ گلوکار عاطف اسلم کا بائیکاٹ کیا جائے، گلوکار کو سوشل میڈیا پر بھی آڑے ہاتھوں لیا گیا، بھارتی گانا گنگنانے واالے عاطف اسلم نے پریڈ میں قومی پرچم تھامنے سے بھی انکار کردیا۔
گلوکار محمد علی شہکی نے کہا کہ جشن آزادی پریڈ میں بھارتی گانا گانا مناسب نہیں ہے، مجھ سے کوئی بھارتی گانے کی فرمائش کرتا تو منع کردیتا۔
گلوکار ابرار الحق نے کہا کہ عاطف اسلم کو خیال کرنا چاہئے تھا، غلطی درگزر کردیں، جشن آزادی پریڈ میں عاطف اسلم کو بھارتی گانا نہیں گانا چاہئے تھا، امید کرتا ہوں گلوکار آئندہ اس چیز کا خیال رکھیں گے