مقبول خبریں
شہباز شریف وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے, مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس میں شہباز شریف کو وزارتِ عظمیٰ کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابقپانچ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اس اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن ووٹ کی چوری اور الیکشن کمیشن کی نااہلی کے خلافہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائے گی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف نے تاریخی دھاندلی کے حوالے سے وائٹ پیپر کی جلد از جلد تیار کرنے کی ہدایت کی، مسلم لیگ ن دھاندلی زدہ مینڈیٹ کا مقابلہ کرے گی۔
اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرے میں مسلم لیگ ن کے تمام ٹکٹ ہولڈر حصہ لیں گے۔
جبکہ انہوں نے آزادی صحافت کے حوالے سے تفتیش کا اظہار کیا ہے۔
اس اجلاس میں میاں نواز شریف، مریم نواز شریف اور کیپٹن صفدر کے خلاف فیصلے کی مذمت کی گئی۔