منگل، 5-نومبر،2024
منگل 1446/05/03هـ (05-11-2024م)

سعودی عرب اورکینیڈاکےتعلقات سخت کشیدہ، سفارتی وتجارتی تعلقات منقطع

06 اگست, 2018 16:43

سعودی عرب میں سماجی کارکن کی گرفتاری پرکینیڈاکے تبصرے سےتعلقات کشیدہ ہوگئےہیں۔

جس کے بعد کینیڈین سفیرکوناپسندیدہ شخص قراردیکرملک چھوڑنےکاحکم دے دیا گیا ہے جبکہ کینیڈا نے بھی اپناسفیر واپس بلالیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی کارکن کی گرفتاری پرسعودی عرب اور کینیڈا کے تعلقات کشیدہ ہوگئے۔

سعودی عرب نےسفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کردئیےجس کے بعد سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان معاملات اس وقت بگڑے، جب سعودی عرب میں ایک سماجی کارکن کی گرفتاری پر کینیڈین سفارتخانےنے تشویش کا اظہارکیا۔

سعودی محکمہ خارجہ کے مطابق بلاگررائف بداوی کو جرائم کی بنیاد پر گرفتارکیاگیاہے،اندرونی معاملات میں کینیڈا کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top