مقبول خبریں
بلوجستان میں جشن آزادی کی بھرپور تیاریاں
ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
بازاروں میں ہرطرف شہری اور خاص طور پر بچے پاکستان کے جھنڈے بیج اور دیگر اشیاء کی خریداری میں مصروف ہیں۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہے، ہرطرف سبز ہلالی پرچم لہرارہاہے ،بچے بوڑھے جوان سبھی جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
کوئٹہ شہر کے بازاروں میں سبز ہلالی پرچم ، بیج ، ٹی شرٹ اور ننھے بچوں کیلئےقومی پرچم کے رنگ سے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی خریداری میں عروج پر ہے ۔
آزادی کا جوش و خروش یوں تو سال بھر ہی نظر آتاہےلیکن اس کی تیاریوں میں اگست کی آمد کے ساتھ ہی تیزی آجاتی ہے، جوں جوں جشن آزادی قریب آتی ہے اس کے ساتھ ہی عمارتوں کی سجاوٹ اور چراغاں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے جو شہریوں کی خاص دلچسپی کا مرکز بنتی ہے۔
بلوچستان کے عوام کیلئے یوم آزادی کسی عید سے کم نہیں ہر طرف سبز ہلالی پرچم شہریوں کی ملک سے محبت کی ترجمانی کرتا دکھائی دیتا ہے۔