مقبول خبریں
ایم کیو ایم اتحاد شہر کراچی کی ترقی کیلئے ہے، پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے، ایم کیوایم سے اتحاد مجبوری نہیں بلکہ حکمت عملی ہے۔
میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اس بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے نوٹس لیا ہے۔
اس قسم کے بیانات پارٹی پالیسی نہیں ہیں، لہذا اسے بیانات کا فوری نوٹس لیا جائے گا۔
نعیم الحق نے واضح کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے کیا گیا سیاسی اتحاد شہر کراچی کی ترقی کیلئے ہے، ایم کیوایم سے اتحاد مجبوری نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی حکمت عملی ہے۔