اتوار، 13-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

مقبول خبریں

بھارتی فوج کی درندگی بڑھ گئی، 5 کشمیر شہید

05 اگست, 2018 13:12

ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے پانچ کشمیریوں کو شہید کردیا،  دہشت گردی کے واقعہ کے بعد ضلع بھر میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

انٹرنیٹ سروس معطل ہے اور تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم میں شدت آگئی ۔

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے گاؤں میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ معصوم نوجوانوں کو شہید کردیا ۔

تین روز سے جاری ریاستی دہشت گردی میں اب تک نو کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے، جبکہ معصوم شہریوں پر بیلٹ گن اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

کشیدگی کے باعث انٹرنیٹ سروس معطل ہے اور تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے ہیں ۔

جولائی میں حریت رہنماؤں سمیت ایک سو انہتر افراد کو گرفتارجبکہ محاصروں کے دوران چھیالیس گھروں کو تباہ کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top