مقبول خبریں
پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فوج قومی جدوجہد میں پولیس کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے جاری ہونے والے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے یوم شہدا کے موقع پر پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آرمی چیف نے کہا ہے کہ پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے بھرپور کردار ادا کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ شہدا ہی ہمارے اصل ہیرو ہیں، ہم انھیں سلام پیش کرتے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو شکست دینے میں پولیس کا کردار نمایاں رہا۔