مقبول خبریں
اگر ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوتی تو ایم کیو ایم تین نشستیں حاصل کرلے گی
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی نے کہا ہے کہ کراچی میں جن حلقوں کی نشاندہی کر رہے ہیں اگر وہاں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوتی ہے تو ایم کیو ایم سندھ اسمبلی کی تین نشستیں حاصل کرلے گی۔
علی رضا عابدی کا کہنا تھا دوبارہ گنتی سے سندھ اسمبلی کی جو سیٹیں ہم جیتیں گے وہ تینوں سیٹیں پی ٹی آئی نے جیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی چوتھی بڑی پارٹی مسترد شدہ ووٹوں کی ہے، دوسری جانب خواجہ سہیل منصور کا حلقہ آراو نہیں کھول رہا، الیکشن والے دن پی ٹی آئی کیمپ میں رش کم ہمارے پاس زیادہ تھا۔
رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ہم پی پی کے ساتھ چلیں نہ چلیں یہ ہمارا فیصلہ ہے، سیاست میں ایسے فیصلے کرنے پڑتے ہیں، مستقبل میں جو بھی فیصلہ ہو وہ پارٹی قیادت کرے گی۔