مقبول خبریں
کسی سیاسی جماعت کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، الیکشن کمیشن
سیاسی جماعتوں کے الزمات کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام الزمات کو مسترد کیا گیا یے۔
الکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شفاف اورآزاد الیکشن کرانے میں کامیاب رہے ہیں کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
یاد رہے کہ آج ایاز صادق، شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کی، جس کے بعد پریس کانفرنس میں انھوں نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے ادارے پر کڑی تنقید کی.
ترجمان الیکشن کمیشن کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ ساڑھے5 بجے تک چیف الیکشن کمشنردفترمیں موجود تھے،اس وقت تک کوئی نہیں آیا، اس کےبعد چیف الیکشن کمشنرچلے گئے.
مزید انکا کہنا تھا کہ صاف اور شفاف انتخابات کرائے اور عالمی مبصرین نے نے بھی اسکی تصدیق کی ہے ۔