منگل، 5-نومبر،2024
منگل 1446/05/03هـ (05-11-2024م)

ایم کیوایم کے رہنما علی رضا عابدی کی بڑی پیشگوئی الٹ ہی ثابت ہو گئی

27 جولائی, 2018 21:03

  کراچی : 25 جولائی کے عام انتخابات کے نتائج کا زیادہ تر حصہ مکمل ہو گیاہے جس کے مطابق تحریک انصاف پاکستان کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے جبکہ پی ٹی آئی نے کراچی میں بھی حیران کن کارکردگی دکھا کر پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کا کافی حد پر صفایا کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما علی عابدی ایک ماہ قبل 19 جون کو ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سیٹوں کے بارے میں بڑی پیشگوئی کی تھی جوکہ الٹ ہی ثابت ہو گئی ہے اور ایم کیوایم کا مشکل سے کراچی میں صفایا ہونے سے بچا ہے اور صرف 4 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر سکی ہےجبکہ مجموعی طور پر قومی اسمبلی کی چھ نشتیں جیت سکی ہے ۔

علی عابدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ”ایم کیوایم 17 ، پیپلز پارٹی 2 ، متحدہ مجلس عمل اور تحریک انصاف ایک ،ایک سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گی جبکہ پی ایس پی اور ایم کیوایم حقیقی کو کوئی سیٹ نہیں ملے گی ، اور ساتھ یہ بھی کہا کہ اس ٹویٹ کا سکرین شاٹ 25 جولائی کیلئے محفوظ کریں ۔“

ایم کیوایم صرف چار سیٹوں پر کامیاب ہو پائی

علی عابدی کی پیشگوائی ان پر ہی الٹ پڑ گئی ہے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کی نشستوں میں سے 14 نشستیں جیت لی ہیں جبکہ ایم کیوایم صرف چار سیٹوں پر کامیاب ہو پائی ہے اس کے علاوہ پیپلز پارٹی تین سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top