مقبول خبریں
عام انتخابات 2018، فافن کی رپورٹ جاری
پاکستانی ادارے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انتخابات 2018 سے متعلق ابتدائی رپورٹ جاری کردی جس میں مجموعی طور پر انتخابات کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے ۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 59 فیصد، اسلام آباد میں 58.2 فیصد، سندھ میں 47.7 فیصد، خیبر پختونخواہ میں 43.6 فیصد جبکہ بلوچستان میں 39.6 فیصد ووٹرز ٹرن آؤٹ رہا، جبکہ ان انتخابات کو گزچتہ انتخابات کے مقابلے میں بہتر قرار دیا ہے۔
فافن کی رپورٹ کے مطابق ووٹرز ٹرن آؤٹ مجموعی طور پر 53 فیصد سے زائد رہا، خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ ماضی کے مقابلے میں زیادہ رہا، جبکہ نصف سے زائد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
فافن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی قواعد پر سختی سے عملدر آمد کروایا۔ الیکشن کمیشن کو با اختیار بنانے کے اچھے نتائج سامنے آئے۔ انتخابات کا دن مجموعی طور پر پرامن رہا۔