مقبول خبریں
الیکشن کے انعقاد پر قوم کو مبارک، سیکرٹری الیکشن کمیشن

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے الیکشن کے انعقاد پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔
بابر یعقوب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پوری قوم کو الیکشن کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔جبکہ کوئٹہ میں ہونے والے سانحہ کا دکھ اور افسوس ہے ۔
کچھ سیاسی جماعتوں نے پولنگ کا ٹائم بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا پولنگ کا ٹائم 6 بجے تک ہی رکھا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی ہے کوئی بھی شخص جو پولنگ اسٹیشن میں موجود ہے اسے ووٹ ڈالنے دیا جائے گا۔
سیکورٹی اہلکاروں اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی ہدایت کی ہے جو لوگ پولنگ اسٹیشنز میں پہنچ گئے ہیں انہیں ووٹ ڈالنے دی جائے ۔