مقبول خبریں
عمران خان وزیر اعظم پاکستان بن رہیں ہیں ، غیر ملکی میڈیا

پاکستان میں انتخابات پر بین الاقوامی میڈیا نے بھی اپنی نظریں گاڑ رکھی ہیں اور وہ لوگوں کو ایک خبر سے آگاہ کررہے ہیں۔۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق دہشت گردی اور شریف خاندان کے خلاف کرپشن کیس کے باوجود پاکستان میں انتخابات ہورہے ہیں۔
عمران خان ایک نیا پاکستان بنانے کے خواہش مند ہیں۔ ایک اور امریکی اخبار ہفنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے جیل جانے کے باعث عمران خان نئے وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔
اسی طرح برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے بھی عمران خان کی اگلے وزیر اعظم بننے کی پیشگوئی کردی ہے۔۔
گلف نیوز کا کہنا ہے کہ عمران خان شہباز شریف اور بلاول بھٹو انتخابات میں سیاسی طاقت کی جنگ لڑرہے ہیں۔۔
بھارتی میڈیا کے حالیہ سرویز میں عمران خان نے نواز شریف کو عوامی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ الجزیرہ نے پاکستان میں عام انتخابات کی مکمل معلومات کو خبروں کا حصہ بنایا ہے۔۔