مقبول خبریں
الیکشن، سکیورٹی کے سخت انتظامات
ملک بھر میں عام انتخابات کے حوالے سے پولنگ کا عمل جاری ہے، اس حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لئے فوج، رینجز اور پولیس کی نگرانی میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
اس موقع پر پولنگ اسٹیشنز پر افواج پاکستان کے چار، رینجرز دو جوان اور پولیس کے افسران اور جوان پولنگ اسٹیشنز کے باہر ڈیوٹی انجام دے رہیں ہے ۔
اب تک کی اطلاع کے مطابق کسی ناخوشگوار واقع کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ اس بار کروڑ 59 لاکھ سےزائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر یں گے۔
ملک بھر میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی انتخابات کیلئے مجموعی طور پر 21 کروڑ بیلٹ پیپر چھاپے گئے ہیں۔