مقبول خبریں
ملک بھر کے 20 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز حساس قرار
پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ملک بھر کے 20 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز اور 60 ہزار سے زائد پولنگ بوتھ کو حساس قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 20 ہزار 7 سو 89 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 60 ہزار ایک سو پولنگ بوتھ بھی حساس قرار دیے گئے ہیں۔
تاہم اس امر میں الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) ملک میں حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کی رپورٹ کو اب تک حتمی شکل نہیں دے سکا۔
دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ حساس پولنگ اسٹیشن خیبرپختونخوا (کے پی) میں ہیں جن کی تعداد 7 ہزار 3 سو 86 ہے۔