مقبول خبریں
کپتان سرفراز احمد وطن واپسی
زمبابوے کے خلاف وائٹ واش کے بعد کپتان سرفراز احمد وطن واپس پہنچ گئے۔
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس نے کامیابی کو یقینی بنایا۔
جبکہ اس موقع پرفخرزمان کی کارکردگی کی تعریف کی۔
الیکشن سے متعلق سوال پر انکا کہنا تھا کہ عوام الیکشن میں درست امیدوار کو ووٹ ڈال کر اپنا فرض ادا کرے۔
قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی مرحلہ وار وطن واپس پہنچیں گے۔