ہفتہ، 12-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

مقبول خبریں

الیکشن 2018، سکیورٹی اداروں کے درمیان فارمولا طے پا گیا

24 جولائی, 2018 13:39

فواج پاکستان، رینجرز اور پولیس کے درمیاں پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی کا فارمولا طے پا گیا ہے۔

جس کے تحت شہر کے ہر ایک پولنگ اسٹیشنز پر افواج پاکستان کے چار اور رینجرز کے دو جوان تعینات ہونگے جبکہ پولیس کے افسران اور جوان تین کیٹگری میں پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے خدمات انجام دیں گے۔

21 کرنل، 42 میجرز اور کیپٹن سمیت افواج پاکستان کے 19 ہزار 552 جوان پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہونگے۔

شہر کے پولنگ اسٹیشنز سکیورٹی انجام دینے والے رینجرز کے افسران اور اہلکاروں کی تعداد 9 ہزار 776 ہوگی۔

1 ہرار 181 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے 9 ہزار 448 افسران اور جوان ڈیوٹی دیں گے۔

2 ہزار 716 حساس پولنگ اسٹیشنز پر 10 ہزار 864 افسران اور جوان سکیورٹی پر معمور ہونگے۔

جبکہ دیگر991 پولنگ اسٹیشنز پر 1 ہزار 982 افسران اور جوان خدمات دیں گے سکیورٹی فارمولے کے تحت فوج پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور رینجرز باہر تعینات ہونگی۔

پولیس کے افسران اور جوان پولنگ اسٹیشنز کے باہر بیرونی احاطے کی سکیورٹی کے فرایض سرانجام دیں گے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top