مقبول خبریں
عمران خان کی زبان لیڈر کی زبان نہیں،الیکشن کمیشن لاڈلے کی زبان پرتالے لگائے

کراچی: عمران خان وزیراعظم بن ہی جائیں یہ عذاب توختم ہو ،عمران خان کی زبان لیڈر کی زبان نہیں،الیکشن کمیشن لاڈلے کی زبان پرتالے لگائے،یااللہ عمران خان کوبینائی عطا فرما،انہیں سندھ میں لاکھوں عوام نظرنہیں آرہے ۔
تفصیلات کے مطابق انتخابی کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ خان صاحب25 جولائی کے بعد بہت پریشان ہوں گے،عمران خان جیسی زبان لیڈر نہیں بولتے، پاکستان کے مستقبل کے خاطر لاڈلے کی زبان کو روکنا ہو گا ، الیکشن کمیشن اورعبوری حکمرانواں کو چاہئیے کہ وہ لاڈلے کی زبان کو تالے لگائیں اورانہیں بتایا جائے کہ آپ کے ہم وطن گری ہوئی زبان پسند نہیں کرتے،سیاسی پارٹیوں کوالیکشن کمیشن،عبوری حکومتوں کومطمئن کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں غصہ دلانے سے ہم میدان چھوڑ جائیں گے،عمران خان آپ کوالیکشن میں گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے،عمران خان کو سندھ میں لاکھوں عوام نظرنہیں آرہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کوویسے وزیراعظم بن ہی جانا چاہیے تاکہ یہ عذاب توختم ہو۔ واضح رہے سندھ میں پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت ہے جس کے مقابلے میں مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور ایم کیوایم سمیت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس الیکشن میں مدمقابل ہیں۔