بدھ، 6-نومبر،2024
بدھ 1446/05/04هـ (06-11-2024م)

فوج الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت کام کرے گی، آرمی چیف

20 جولائی, 2018 11:44

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت دی جانے والی  ذمہ داریوں کو  انجام دے گی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے کہ آرمی چیف کو الیکشن کمیشن سے معاونت پر تفصیلی بریفنگ دی گئ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الیکشن سپورٹ سینٹر راولپنڈی کا دورہ کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ الیکشن قوانین اور مینڈیٹ کے مطابق پاک فوج مکمل  تعاون کرے گی ، اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ عوام کو جمہوری حق استعمال کرنے کے لیے پر امن اورمحفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے.

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top